ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اگلے برس ڈونلڈ ٹسک کا پولینڈ کے صدارتی انتخاب میں  امیدوار نہ بننے کا اعلان

اگلے برس ڈونلڈ ٹسک کا پولینڈ کے صدارتی انتخاب میں  امیدوار نہ بننے کا اعلان

Wed, 06 Nov 2019 17:48:15    S.O. News Service

لندن/6نومبر (آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین  کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے برس ہونے والے پولستانی صدارتی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے۔ یورپی یونین میں ٹسک کے عہدے کی مدت دسمبر کے آخر میں پوری ہو گی جبکہ پولینڈ میں آئندہ صدارتی الیکشن اگلے برس ہوں گے۔

ٹسک نے برسلز میں اعلان کیا کہ پولستانی سیاسی پارٹی سِوک پلیٹ فارم سن 2020 کے صدارتی الیکشن جیت تو سکتی ہے، لیکن اس کا امیدوار کوئی ایسا لیڈر ہونا چاہیے، جو ماضی کے غیر مقبول سیاسی فیصلوں کے بوجھ سے آزاد ہو۔ ٹسک اسی پارٹی کے سربراہ کے طور پر سن 2007 سے لے کر 2014 تک پولینڈ کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔


Share: